سدا رنگ مینا چمکتا رہا

سدا رنگ مینا چمکتا رہا

ہمیشہ یہ سبزہ لہکتا رہا

وہ کوچہ ہے الفت کا جس میں سدا

خضر راہ بھولا بھٹکتا رہا

کھلا یہ جہاں پردۂ در ہلا

جہاں جو رہا سر پٹکتا رہا

بتا لاغری سے ہے پر بال بھی

میں آنکھوں میں سب کی کھٹکتا رہا

لبالب یہاں ہو چکا جام عمر

وہاں ساغر مے چھلکتا رہا

برستی رہی قبر پر بیکسی

غریبوں کا مدفن ٹپکتا رہا

رہا نعرہ زن کوئے جاناں میں شادؔ

گلستاں میں بلبل چہکتا رہا

(522) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shad Lakhnavi. is written by Shad Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shad Lakhnavi. Free Dowlonad  by Shad Lakhnavi in PDF.