آنکھ کی یہ ایک حسرت تھی کہ بس پوری ہوئی

آنکھ کی یہ ایک حسرت تھی کہ بس پوری ہوئی

آنسوؤں میں بھیگ جانے کی ہوس پوری ہوئی

آ رہی ہے جسم کی دیوار گرنے کی صدا

اک عجب خواہش تھی جو اب کے برس پوری ہوئی

اس خزاں آثار لمحے کی حکایت ہے یہی

اک گل نا آفریدہ کی ہوس پوری ہوئی

آگ کے شعلوں سے سارا شہر روشن ہو گیا

ہو مبارک آرزوئے خار و خس پوری ہوئی

کیسی دستک تھی کہ دروازے مقفل ہو گئے

اور اس کے ساتھ روداد قفس پوری ہوئی

(447) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahryar. is written by Shahryar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahryar. Free Dowlonad  by Shahryar in PDF.