حقیقت غم الفت چھپا رہا ہوں میں

حقیقت غم الفت چھپا رہا ہوں میں

شکستہ دل ہوں مگر مسکرا رہا ہوں میں

کمال حوصلۂ دل دکھا رہا ہوں میں

کسی سے رسم محبت بڑھا رہا ہوں میں

بدل دیا ہے محبت نے ان کا طرز عمل

اب ان میں شان تکلف سی پا رہا ہوں میں

مچل مچل کے میں کہتا ہوں بیٹھیے تو سہی

سنبھل سنبھل کے وہ کہتے ہیں جا رہا ہوں میں

سنی ہوئی سی بس اک دھن ضرور ہے لیکن

یہ خود خبر نہیں کیا گنگنا رہا ہوں میں

(583) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeel Badayuni. is written by Shakeel Badayuni. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeel Badayuni. Free Dowlonad  by Shakeel Badayuni in PDF.