غم کا سورج کبھی ڈھلتا ہی نہیں

غم کا سورج کبھی ڈھلتا ہی نہیں

آسماں رنگ بدلتا ہی نہیں

دے دیا جاتا ہے قبضہ دل پر

دل تو سینے سے نکلتا ہی نہیں

کہتے ہیں اونچی اڑانوں والے

جو گرا پھر وہ سنبھلتا ہی نہیں

ہے خوشامد ہی سے آمد لیکن

وہ خوشامد سے پگھلتا ہی نہیں

گاؤں بھر خوف زدہ ہے اس سے

جو کبھی گھر سے نکلتا ہی نہیں

کسی انسان کا دل ہو کہ چراغ

بے جلائے کبھی جلتا ہی نہیں

خامشی ہے تو بڑی چیز مگر

کام چپ رہنے سے چلتا ہی نہیں

شاعری کر کے بھی دیکھا ہے شکیلؔ

دل میں کچھ ہے جو نکلتا ہی نہیں

(507) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeel Gwaliari. is written by Shakeel Gwaliari. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeel Gwaliari. Free Dowlonad  by Shakeel Gwaliari in PDF.