شب وصل کی بھی چین سے کیونکر بسر کریں

شب وصل کی بھی چین سے کیونکر بسر کریں

جب یوں نگاہبانی مرغ سحر کریں

محفل میں اک نگاہ اگر وہ ادھر کریں

سو سو اشارے غیر سے پھر رات بھر کریں

طوفان نوح لانے سے اے چشم فائدہ

دو اشک بھی بہت ہیں اگر کچھ اثر کریں

آز و ہوس سے خلق ہوا ہے یہ نامراد

دل پر نگاہ کیا ہے وہ مجھ پر نظر کریں

کچھ اب کے ہم سے بولے تو یہ جی میں ہے کہ پھر

ناصح کو بھی رقیب سے آزردہ تر کریں

واں ہے وہ نغمہ جس سے کہ حوروں کے ہوش جائیں

یاں ہے وہ نالہ جس سے فرشتے حذر کریں

اہل زمانہ دیکھتے ہیں عیب ہی کو بس

کیا فائدہ جو شیفتہؔ عرض ہنر کریں

(560) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shefta Mustafa Khan. is written by Shefta Mustafa Khan. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shefta Mustafa Khan. Free Dowlonad  by Shefta Mustafa Khan in PDF.