دل سخت نڈھال ہو گیا ہے

دل سخت نڈھال ہو گیا ہے

سانس آنا محال ہو گیا ہے

تو تیرا وصال تیری فرقت

سب خواب و خیال ہو گیا ہے

وہ شوق کہ تھا متاع ہستی

اب جی کا وبال ہو گیا ہے

کیا ربط ہے میرا روز و شب سے

ہر لمحہ سوال ہو گیا ہے

جو درد بھلا دیا تھا تو نے

وہ درد بحال ہو گیا ہے

اب چارہ گری سے فائدہ کیا

آغاز مآل ہو گیا ہے

تیار رکھو چراغ اپنے

سورج کو زوال ہو گیا ہے

اے دل مری جان کچھ تو بتلا

یہ کیا ترا حال ہو گیا ہے

لاہور کہ اہل دل کی جاں تھا

کوفے کی مثال ہو گیا ہے

اس عالم بے کسی میں شہرتؔ

جیتا ہوں کمال ہو گیا ہے

(532) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shohrat Bukhari. is written by Shohrat Bukhari. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shohrat Bukhari. Free Dowlonad  by Shohrat Bukhari in PDF.