اچانک مر جانے والے لوگ

موت ایک اہم کام ہے

اسے یکسو ہو کر کرنا چاہئے

یا سارے کام نمٹا کر

کسی کاروباری سودے سے پہلے

انتخابی مہم کے دوران

اور نظم کے وسط میں

موت نہیں آنی چاہیئے

موت سے پہلے

ارادے پورے کر لینے چاہئیں

انہیں دریا میں پھینک دینا چاہئے

یا انہیں وصیت میں لکھ دینا چاہئے

ایسا کرنے والے

اداس ہو کر مرتے ہیں

اور ان کی موت

اتنی افسوسناک نہیں ہوتی

جتنی ان کی

جو موت سے پہلے اپنے کام نہیں نمٹاتے

اور حیران ہو کر مر جاتے ہیں

(1302) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Kashif Raza. is written by Syed Kashif Raza. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Kashif Raza. Free Dowlonad  by Syed Kashif Raza in PDF.