کسی گل میں نہیں پانے کی تو بوئے وفا ہرگز

کسی گل میں نہیں پانے کی تو بوئے وفا ہرگز

عبث اپنا دل اے بلبل چمن میں مت لگا ہرگز

طبیبوں سے علاج عشق ہوتا ہے نپٹ مشکل

ہمارے درد کی ان سے نہیں ہونے کی دوا ہرگز

تجا گھر ایک اور سارے بیاباں کا ہوا وارث

کوئی مجنوں سا عیارا نہ ہوگا دوسرا ہرگز

بہار آئی ہے کیوں کر عندلیبیں باغ میں جاویں

قفس کے در کے تئیں کرتا نہیں صیاد وا ہرگز

نہ تھے عاشق کسی بیداد پر ہم جب تلک تاباںؔ

ہمارے دل کے تئیں کچھ درد و غم تب تک نہ تھا ہرگز

(563) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Taban Abdul Hai. is written by Taban Abdul Hai. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Taban Abdul Hai. Free Dowlonad  by Taban Abdul Hai in PDF.