گھنے ارمان گاڑھی آرزو کرنے سے ملتا ہے

گھنے ارمان گاڑھی آرزو کرنے سے ملتا ہے

خدا جاڑے کی راتوں میں وضو کرنے سے ملتا ہے

ہوا کی دھن درختوں کا سخن نغمے ہیں لیکن فن

دلوں کے چاک میں آنکھیں رفو کرنے سے ملتا ہے

خدا ان کو شعور تشنگی دیتا تو اچھا تھا

انہیں پیاسوں میں کیا شغل سبو کرنے سے ملتا ہے

یقیں دنیا نہیں کرتی مگر ہے تجربہ میرا

سکوں تو بت کدے میں ہاؤ ہو کرنے سے ملتا ہے

بدلتے رنگ زخموں کے ہیں نیلے سرخ اور کالے

فلک کو بھی یہ گردش چار سو کرنے سے ملتا ہے

افق پر قمقموں میں قمقمے ضم ہوتے جاتے ہیں

مزہ آنکھوں کا آنکھیں روبرو کرنے سے ملتا ہے

(460) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Tafzeel Ahmad. is written by Tafzeel Ahmad. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Tafzeel Ahmad. Free Dowlonad  by Tafzeel Ahmad in PDF.