وفا کی منزلوں کو ہم نے اس طرح سجا لیا

وفا کی منزلوں کو ہم نے اس طرح سجا لیا

قدم قدم پہ اک چراغ آرزو جلا لیا

رہ حیات میں ہزار الجھنیں رہیں مگر

تمہارا غم جہاں ملا اسے گلے لگا لیا

ہمارے حوصلے ہماری جرأتیں تو دیکھیے

قضا کو اپنی زندگی کا پاسباں بنا لیا

ہزار بار ہم فراز دار سے گزر گئے

ہزار بار ہم نے ان کا ظرف آزما لیا

خرد تو ساتھ دے سکی نہ راہ عشق میں مگر

جنوں ہی ایک تھا کہ جس کو ہم سفر بنا لیا

پھر آج اہل جور کو شکست فاش ہو گئی

پھر آج اہل دل نے پرچم وفاؔ اٹھا لیا

(504) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wafa Siddiqui. is written by Wafa Siddiqui. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wafa Siddiqui. Free Dowlonad  by Wafa Siddiqui in PDF.