پھرے ہیں دھن میں تری ہم ادھر ادھر تنہا

پھرے ہیں دھن میں تری ہم ادھر ادھر تنہا

تجھے تلاش کیا ہے نگر نگر تنہا

ہمارے ساتھ سبھی ہیں مگر کوئی بھی نہیں

ہم انجمن میں ہیں بیٹھے ہوئے مگر تنہا

گواہ ہیں رہ شوق و طلب کے سناٹے

کیا ہے ہم نے یہ صبر آزما سفر تنہا

چلے گئے ہیں نجانے کہاں شریک سفر

مجھے حیات کی راہوں میں چھوڑ کر تنہا

بہت دنوں سے نہیں تو رفیق دیدہ و دل

بہت دنوں سے اکیلا ہے دل، نظر تنہا

بھلانے والے کبھی تو نے یہ بھی سوچا ہے

ترے بغیر ہے کب سے ترا ظفرؔ تنہا

(674) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Phire Hain Dhun Mein Teri Hum Idhar Udhar Tanha In Urdu By Famous Poet Zafar Akbarabadi. Phire Hain Dhun Mein Teri Hum Idhar Udhar Tanha is written by Zafar Akbarabadi. Enjoy reading Phire Hain Dhun Mein Teri Hum Idhar Udhar Tanha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zafar Akbarabadi. Free Dowlonad Phire Hain Dhun Mein Teri Hum Idhar Udhar Tanha by Zafar Akbarabadi in PDF.