ڈوبتے تاروں سے پوچھو نہ قمر سے پوچھو

ڈوبتے تاروں سے پوچھو نہ قمر سے پوچھو

قصۂ رخصت شب شمع سحر سے پوچھو

کس نے بہلایا خزاں کو گل تر سے پوچھو

گل پہ کیا گزری بہاروں کے جگر سے پوچھو

کون رویا پس دیوار چمن آخر شب

کیوں صبا لوٹ گئی راہ گزر سے پوچھو

رات بھر دیپ سر راہ جلے کس کے لیے

کیوں اندھیرا تھا بھرے گھر میں قمر سے پوچھو

کس کے دامن سے لگی نکہت گل روتی ہے

کون ہوتا ہے جدا جی کے نگر سے پوچھو

ایک آواز تو گونجی تھی افق تا بہ افق

کارواں گم ہے کہاں گرد سفر سے پوچھو

(689) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dubte Taron Se Puchho Na Qamar Se Puchho In Urdu By Famous Poet Anvar Moazzam. Dubte Taron Se Puchho Na Qamar Se Puchho is written by Anvar Moazzam. Enjoy reading Dubte Taron Se Puchho Na Qamar Se Puchho Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Anvar Moazzam. Free Dowlonad Dubte Taron Se Puchho Na Qamar Se Puchho by Anvar Moazzam in PDF.