ساحل انتظار میں تنہا (ردیف .. ے)

ساحل انتظار میں تنہا

یاد وہ لہر لہر آئے مجھے

دشت دیوانگی کے ٹیلوں پر

رقص کرتی ہوا بلائے مجھے

اجنبی مجھ سے آ گلے مل لے

آج اک دوست یاد آئے مجھے

بھول بیٹھا ہوں میں زمانے کو

اب زمانہ بھی بھول جائے مجھے

اک گھروندا ہوں ریت کا پیہم

کوئی ڈھائے مجھے بنائے مجھے

ایک حرف غلط ہوں ہستی کا

نیستی کیوں نہ پھر مٹائے مجھے

دفعتاً میرے روبرو آ کر

آئنے میں کوئی ڈرائے مجھے

آندھیاں کیوں مری تلاش میں ہوں

ایک جھونکا ہی جب بجھائے مجھے

جیسے اک نقش نا درست کو طفل

کوئی اندر سے یوں مٹائے مجھے

راکھ اپنی امنگ کی ہوں رضاؔ

آ کے جھونکا کوئی اڑائے مجھے

(869) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Sahil-e-intizar Mein Tanha In Urdu By Famous Poet Asif Raza. Sahil-e-intizar Mein Tanha is written by Asif Raza. Enjoy reading Sahil-e-intizar Mein Tanha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Asif Raza. Free Dowlonad Sahil-e-intizar Mein Tanha by Asif Raza in PDF.