جب ہمیں اذن تماشا ہوگا

جب ہمیں اذن تماشا ہوگا

تو کہاں انجمن آرا ہوگا

ہم نہ پہنچے سر منزل تو کیا

ہم سفر کوئی تو پہنچا ہوگا

اڑتی ہوگی کہیں خوشبوئے خیال

گل معنی کہیں کھلتا ہوگا

ہر گل و برگ ہے اک نقش قدم

کون اس راہ سے گزرا ہوگا

لب تصویر پہ گویا ہے سخن

کوئی سن لے تو تماشا ہوگا

اب بھی گل پوش دریچے کے قریب

تو کسی سوچ میں ڈوبا ہوگا

آج کی شام بھی وہ سرو جمیل

تیرے آنگن میں لہکتا ہوگا

تو نے جب ہاتھ چھڑایا تھا وہ پل

تجھ کو بھی یاد تو آتا ہوگا

دل یہ کہتا ہے تجھی سے ملیے

میں یہ کہتا ہوں کہ پھر کیا ہوگا

دشت فرقت میں کھڑا سوچتا ہوں

تو کہاں انجمن آرا ہوگا

(869) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jab Hamein Izn Tamasha Hoga In Urdu By Famous Poet Aslam Ansari. Jab Hamein Izn Tamasha Hoga is written by Aslam Ansari. Enjoy reading Jab Hamein Izn Tamasha Hoga Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aslam Ansari. Free Dowlonad Jab Hamein Izn Tamasha Hoga by Aslam Ansari in PDF.