یہ کس مقام پہ لایا گیا خدایا مجھے

یہ کس مقام پہ لایا گیا خدایا مجھے

کہ آج روند کے گزرا ہے میرا سایہ مجھے

میں جیسے وقت کے ہاتھوں میں اک خزانہ تھا

کسی نے کھو دیا مجھ کو کسی نے پایا مجھے

نہ جانے کون ہوں کس لمحۂ طلب میں ہوں

نبیلؔ چین سے جینا کبھی نہ آیا مجھے

میں ایک لمحہ تھا اور نیند کے حصار میں تھا

پھر ایک روز کسی خواب نے جگایا مجھے

اسی زمیں نے ستارہ کیا ہے میرا وجود

سمجھ رہے ہیں زمیں والے کیوں پرایا مجھے

جہاں کہ صدیوں کی خاموشیاں سلگتی ہیں

کسی خیال کی وحشت نے گنگنایا مجھے

اک آرزو کے تعاقب میں یوں ہوا ہے نبیلؔ

ہوا نے ریت کی پلکوں پہ لا بٹھایا مجھے

(897) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ye Kis Maqam Pe Laya Gaya KHudaya Mujhe In Urdu By Famous Poet Aziz Nabeel. Ye Kis Maqam Pe Laya Gaya KHudaya Mujhe is written by Aziz Nabeel. Enjoy reading Ye Kis Maqam Pe Laya Gaya KHudaya Mujhe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aziz Nabeel. Free Dowlonad Ye Kis Maqam Pe Laya Gaya KHudaya Mujhe by Aziz Nabeel in PDF.