سیر میں تیری ہے بلبل بوستاں بے کار ہے

سیر میں تیری ہے بلبل بوستاں بے کار ہے

بوستاں غیرت سے خود اجڑا خزاں بے کار ہے

چھوڑ کر آنسو کو لخت دل گیا ہمراہ آہ

ناؤ خشکی میں چلی آب رواں بے کار ہے

گہہ زمیں سے بام پر ہوں بام سے گہہ بر زمیں

اس تپش سے اپنے گھر کی نردباں بے کار ہے

آئی اب فصل گل اور مجھ عندلیب زار کا

ہے نشیمن شاخ گل پر آشیاں بے کار ہے

یار سے اور ہم سے محفل میں بچا کر چشم غیر

ہے سخن ایما میں باہم اور زباں بے کار ہے

میرے ڈر سے تو نے بٹھلایا تھا در پر پاسباں

سو میں حسرت سے موا اب پاسباں بے کار ہے

خلق کو مارے ہے چشم اس کی معطل ہے قضا

فتنہ ہے اس کی نگہ میں آسماں بے کار ہے

مانگتا ہوں بوسہ میں جس دم تو اس دم یار کے

کار میں لب پر نہیں ہے دل میں ہاں بے کار ہے

کار فرما دیکھ کر غیروں پہ میں اس سے کہا

کار ہے مجھ سے بھی کچھ بولا کہ ہاں بے کار ہے

اے بقائےؔ کارواں اس ریختے کی ہر ردیف

گرچہ ہے بے کار پر بتلا کہاں بے کار ہے

(689) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Sair Mein Teri Hai Bulbul Bostan Be-kar Hai In Urdu By Famous Poet Baqaullah 'Baqa'. Sair Mein Teri Hai Bulbul Bostan Be-kar Hai is written by Baqaullah 'Baqa'. Enjoy reading Sair Mein Teri Hai Bulbul Bostan Be-kar Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Baqaullah 'Baqa'. Free Dowlonad Sair Mein Teri Hai Bulbul Bostan Be-kar Hai by Baqaullah 'Baqa' in PDF.