چشم حسیں میں ہے نہ رخ فتنہ گر میں ہے

چشم حسیں میں ہے نہ رخ فتنہ گر میں ہے

دنیا کا ہر فریب فریب نظر میں ہے

اب کیا خبر کہ دل میں ہے کیا کیا جگر میں ہے

اب تو تری نظر کا تماشا نظر میں ہے

ایمان رکھ کے کیا کروں فرسودہ چیز ہے

مستی مجھے قبول کہ تیری نظر میں ہے

ناسور درد‌ زخم تپش سوز و اضطراب

سامان سو طرح کا دل‌ مختصر میں ہے

حاضر ہے اس کے واسطے جس کو ہو آرزو

ہاں اک لہو کی بوند مری چشم تر میں ہے

قسمت سے مل گئی ہے یہ بیدارئ حیات

اس عشق کے نثار کہ دنیا نظر میں ہے

مجھ کو نہ دن کو چین نہ شب کو سکوں نصیب

اک ربط دائمی مری شام و سحر میں ہے

حیرت سے دیکھیے نہ مرے سجدہ ہائے شوق

یہ آستاں کچھ اور ہی میری نظر میں ہے

باقی ہیں بعد توبہ بھی رندی کے ولولے

دل میں خیال بادہ ہے ساغر نظر میں ہے

اچھی ملی ہے مجھ کو یہ دیوانگئ شوق

دنیا کا ہر خیال دل بے خبر میں ہے

دو قطرہ ہائے خوں سر مژگاں ہیں منتظر

بہزادؔ دو جہاں کا تماشا نظر میں ہے

(1377) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Chashm-e-hasin Mein Hai Na RuKH-e-fitna-gar Mein Hai In Urdu By Famous Poet Behzad Lakhnavi. Chashm-e-hasin Mein Hai Na RuKH-e-fitna-gar Mein Hai is written by Behzad Lakhnavi. Enjoy reading Chashm-e-hasin Mein Hai Na RuKH-e-fitna-gar Mein Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Behzad Lakhnavi. Free Dowlonad Chashm-e-hasin Mein Hai Na RuKH-e-fitna-gar Mein Hai by Behzad Lakhnavi in PDF.