محبت نغمہ بھی ہے ساز بھی ہے

محبت نغمہ بھی ہے ساز بھی ہے

شکست ساز کی آواز بھی ہے

ہے نیت ہی میں دوزخ اور جنت

یہی دم سوز بھی دم ساز بھی ہے

نہ توڑیں میرا ساز دل نہ توڑیں

کہ اس میں آپ کی آواز بھی ہے

محبت یوں تو ہے اک لفظ سادہ

جو سمجھو تو فسانہ ساز بھی ہے

قفس پرواز دشمن تو ہے لیکن

قفس اک دعوت پرواز بھی ہے

یہی گل ہے جو تصویر خموشی

شکست غنچہ کی آواز بھی ہے

نہیں زنجیر پا ہی یہ تصور

جو بندھ جائے پر پرواز بھی ہے

میں تیرا راز کھولوں بھی تو کیوں کر

کہ تیرا راز میرا راز بھی ہے

یہ دنیا ہے جو خواب ناز رعناؔ

یہی تعبیر خواب ناز بھی ہے

(1065) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mohabbat Naghma Bhi Hai Saz Bhi Hai In Urdu By Famous Poet Birj Lal Raana. Mohabbat Naghma Bhi Hai Saz Bhi Hai is written by Birj Lal Raana. Enjoy reading Mohabbat Naghma Bhi Hai Saz Bhi Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Birj Lal Raana. Free Dowlonad Mohabbat Naghma Bhi Hai Saz Bhi Hai by Birj Lal Raana in PDF.