چھپکلی

حجلۂ تاریک میں پائی ہے اس نے پرورش

شمع جلتے ہی در و دیوار پر

لے کے مٹیالا سا کاہیدہ بدن

جھومتی سر مست آ جاتی ہے یہ

پا بجولاں چند پروانوں کے پاس

غوطہ زن پاتے ہی جن کو آبشار نور میں

تیز چمکیلی نکیلی آنکھ سے

یوں دیکھتی ہے بار بار

جیسے اک سرمایہ دار

مال و زر کی اوٹ سے

کرتا ہے مفلس کا شکار

پھر نکل جاتی ہے یہ

سوز و غم کے شاہکار

روشنی کے تاجدار

چند پروانوں کی جاں سوزی سے کیا مطلب اسے

شمع کی روشنی خیالی اس کے پیچھے گرد ہے

حجلۂ تاریک میں پائی ہے اس نے پرورش

(682) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Chhipkili In Urdu By Famous Poet Fareed Ishrati. Chhipkili is written by Fareed Ishrati. Enjoy reading Chhipkili Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Fareed Ishrati. Free Dowlonad Chhipkili by Fareed Ishrati in PDF.