اتنی خراب صورت حالات بھی نہیں

اتنی خراب صورت حالات بھی نہیں

جو کہہ نہ پاؤں ایسی کوئی بات بھی نہیں

سورج کا گاؤں جس کی جٹاؤں میں تھی اسیر

اے شہر بے چراغ یہ وہ رات بھی نہیں

پھر آج اٹھ رہا ہے دھواں دل کے آس پاس

تجدید آرزوئے ملاقات بھی نہیں

ڈرتا ہوں اپنے سائے سے میں خود گزیدہ ہوں

سینے میں کوئی شورش ظلمات بھی نہیں

فاروقؔ نازکی نے کھلائے لہو کے پھول

دل پر اگرچہ اس کی عنایات بھی نہیں

(659) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Itni KHarab Surat-e-haalat Bhi Nahin In Urdu By Famous Poet Farooq Nazki. Itni KHarab Surat-e-haalat Bhi Nahin is written by Farooq Nazki. Enjoy reading Itni KHarab Surat-e-haalat Bhi Nahin Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Farooq Nazki. Free Dowlonad Itni KHarab Surat-e-haalat Bhi Nahin by Farooq Nazki in PDF.