جاتی رت سے پیار کرو گے

جاتی رت سے پیار کرو گے

کر لو بات ادھار کرو گے

تب مل کر احسان کیا تھا

اب مل کر ایثار کرو گے

جتنے خواب اتنی تعبیریں

کتنے داغ شمار کرو گے

اے انکار کے خوگر لوگو

اور بھی کوئی وار کرو گے

اس کے نام کو ناؤ بنا کر

پیاسوں کو سرشار کرو گے

فرض کرو ہم مر نہ سکے تو

جینے سے انکار کرو گے

فرض کرو ہم ہار گئے تو

قبر کہاں تیار کرو گے

(855) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jati Rut Se Pyar Karoge In Urdu By Famous Poet Gauhar Hoshiyarpuri. Jati Rut Se Pyar Karoge is written by Gauhar Hoshiyarpuri. Enjoy reading Jati Rut Se Pyar Karoge Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Gauhar Hoshiyarpuri. Free Dowlonad Jati Rut Se Pyar Karoge by Gauhar Hoshiyarpuri in PDF.