ہے بہت اندھیار اب سورج نکلنا چاہئے

ہے بہت اندھیار اب سورج نکلنا چاہئے

جس طرح سے بھی ہو یہ موسم بدلنا چاہئے

روز جو چہرے بدلتے ہے لباسوں کی طرح

اب جنازہ زور سے ان کا نکلنا چاہئے

اب بھی کچھ لوگو نے بیچی ہے نہ اپنی آتما

یہ پتن کا سلسلہ کچھ اور چلنا چاہئے

پھول بن کر جو جیا ہے وہ یہاں مسلا گیا

زیست کو فولاد کے سانچے میں ڈھلنا چاہئے

چھینتا ہو جب تمہارا حق کوئی اوس وقت تو

آنکھ سے آنسو نہیں شعلہ نکلنا چاہئے

دل جواں سپنے جواں موسم جواں شب بھی جواں

تجھ کو مجھ سے اس سمے سونے میں ملنا چاہئے

(1401) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hai Bahut Andhiyar Ab Suraj Nikalna Chahiye In Urdu By Famous Poet Gopaldas Neeraj. Hai Bahut Andhiyar Ab Suraj Nikalna Chahiye is written by Gopaldas Neeraj. Enjoy reading Hai Bahut Andhiyar Ab Suraj Nikalna Chahiye Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Gopaldas Neeraj. Free Dowlonad Hai Bahut Andhiyar Ab Suraj Nikalna Chahiye by Gopaldas Neeraj in PDF.