عشق کے ہاتھوں یہ ساری عالم آرائی ہوئی

عشق کے ہاتھوں یہ ساری عالم آرائی ہوئی

عشق کے ہاتھوں قیامت بھی ہے اب آئی ہوئی

اللہ اللہ کیا ہوا انجام کار آرزو

توبہ توبہ کس قدر ہنگامہ آرائی ہوئی

کیا ہے میرا حاصل گل چینیٔ باغ جمال

آرزو کی چند کلیاں وہ بھی مرجھائی ہوئی

چھوڑ بھی یہ سلسلہ او نامراد انتظار

موت بیٹھی ہے تیرے بالیں یہ اکتائی ہوئی

شہر مایوسی میں اک چھوٹی سی امید وصال

اجنبی کی شکل میں پھرتی ہے گھبرائی ہوئی

کر لیا ہے عقد اردوئے معلیٰ سے حفیظؔ

قلعۂ دہلی سے آئی تھی یہ ٹھکرائی ہوئی

(947) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ishq Ke Hathon Ye Sari Aalam-arai Hui In Urdu By Famous Poet Hafeez Jalandhari. Ishq Ke Hathon Ye Sari Aalam-arai Hui is written by Hafeez Jalandhari. Enjoy reading Ishq Ke Hathon Ye Sari Aalam-arai Hui Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hafeez Jalandhari. Free Dowlonad Ishq Ke Hathon Ye Sari Aalam-arai Hui by Hafeez Jalandhari in PDF.