سوغات

گل دانوں میں سجے ہوئے پھولوں کو میں نے

رات اپنی آغوش میں لے کر اتنا بھینچا

سارے رنگ اور ساری خوشبو انگ انگ

میں بسی ہوئی ہے

ساری دنیا نئی ہوئی ہے

پر مجھ کو ان سب رنگوں اور خوشبوؤں سے ڈر لگتا ہے

جن کا مقدر تنہائی ہو

یا پھر ایسی رسوائی ہو جس کی آگ میں برس برس کے

سجے ہوئے منظر جل جائیں

گھر جل جائیں

(778) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Saughat In Urdu By Famous Poet Iftikhar Arif. Saughat is written by Iftikhar Arif. Enjoy reading Saughat Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iftikhar Arif. Free Dowlonad Saughat by Iftikhar Arif in PDF.