زیر محراب نہ بالائے مکاں بولتی ہے

زیر محراب نہ بالائے مکاں بولتی ہے

خامشی آ کے سر خلوت جاں بولتی ہے

یہ مرا وہم ہے یا مجھ کو بلاتے ہیں وہ لوگ

کان بجتے ہیں کہ موج گزراں بولتی ہے

لو سوال دہن بستہ کا آتا ہے جواب

تیر سرگوشیاں کرتے ہیں کماں بولتی ہے

ایک میں ہوں کہ اس آشوب نوا میں چپ ہوں

ورنہ دنیا مرے زخموں کی زباں بولتی ہے

ہو کا عالم ہے گرفتاروں کی آبادی میں

ہم تو سنتے تھے کہ زنجیر گراں بولتی ہے

درد کے باب میں تمثال گری ہے خاموش

بن بھی جاتی ہے تو تصویر کہاں بولتی ہے

(866) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Zer-e-mehrab Na Baala-e-makan Bolti Hai In Urdu By Famous Poet Irfan Siddiqi. Zer-e-mehrab Na Baala-e-makan Bolti Hai is written by Irfan Siddiqi. Enjoy reading Zer-e-mehrab Na Baala-e-makan Bolti Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Irfan Siddiqi. Free Dowlonad Zer-e-mehrab Na Baala-e-makan Bolti Hai by Irfan Siddiqi in PDF.