بے گھر

شام ہونے کو ہے

لال سورج سمندر میں کھونے کو ہے

اور اس کے پرے

کچھ پرندے

قطاریں بنائے

انہیں جنگلوں کو چلے

جن کے پیڑوں کی شاخوں پہ ہیں گھونسلے

یہ پرندے

وہیں لوٹ کر جائیں گے

اور سو جائیں گے

ہم ہی حیران ہیں

اس مکانوں کے جنگل میں

اپنا کہیں بھی ٹھکانا نہیں

شام ہونے کو ہے

ہم کہاں جائیں گے

(2255) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Be-ghar In Urdu By Famous Poet Javed Akhtar. Be-ghar is written by Javed Akhtar. Enjoy reading Be-ghar Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Javed Akhtar. Free Dowlonad Be-ghar by Javed Akhtar in PDF.