قائم ہے سرور مئے گلفام ہمارا

قائم ہے سرور مئے گلفام ہمارا

کیا غم ہے اگر ٹوٹ گیا جام ہمارا

اتنا بھی کسی دوست کا دشمن نہ ہو کوئی

تکلیف ہے ان کے لیے آرام ہمارا

پھولوں سے محبت ہے تقاضائے طبیعت

کانٹوں سے الجھنا تو نہیں کام ہمارا

بھولے سے کوئی نام وفا کا نہیں لیتا

دنیا کو ابھی یاد ہے انجام ہمارا

غیر آ کے بنے ہیں سبب رونق محفل

اب آپ کی محفل میں ہے کیا کام ہمارا

موسم کے بدلتے ہی بدل جاتی ہیں آنکھیں

یاران چمن بھول گئے نام ہمارا

(760) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Qaem Hai Surur-e-mai-e-gulfam Hamara In Urdu By Famous Poet Kaleem Aajiz. Qaem Hai Surur-e-mai-e-gulfam Hamara is written by Kaleem Aajiz. Enjoy reading Qaem Hai Surur-e-mai-e-gulfam Hamara Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Kaleem Aajiz. Free Dowlonad Qaem Hai Surur-e-mai-e-gulfam Hamara by Kaleem Aajiz in PDF.