غیر مرئی طاقت

کوئی غیر مرئی سی طاقت تو ہوگی

جلو میں جو لے کر

ہر اک روح طفل و جواں کو

خموشی سے سوئے فلک کوچ کرتی ہے اکثر

کوئی باپ معصوم بیٹے کو تھامے

دوا دے رہا ہے، ہر اک سانس کے زیر و بم پر نظر ہے

ادھر اس کی جاں جسم سے جا رہی ہے

مگر کچھ نظر بھی نہ آئے، سمجھ میں نہ آئے

ابھی کھیلتا تھا، ابھی دیکھتا تھا

ابھی تو، ابھی، ہاں ابھی بند آنکھیں ہوئی ہیں

یہ دیکھو لبوں پر،

عجب ایک معصوم سی مسکراہٹ ہے باقی

مگر کوئی جنبش نہیں ہے

رمق زندگی کی نہ باقی ہے کوئی

کوئی غیر مرئی سی طاقت تو ہوگی،

جو آہستگی سے چلی آتی ہوگی

خموشی سے آغوش میں اپنی،

معصوم روحوں کو لے کر چلی جاتی ہوگی

یقیناً کوئی غیر مرئی سی طاقت ہے ورنہ

اگر کوئی مرئی سی طاقت جو ہوتی

تو نادان انساں بہت غل مچاتا

مگر یہ نظام الہٰی بدلتا نہیں ہے

(720) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ghair-marai Taqat In Urdu By Famous Poet Kausar Mazhari . Ghair-marai Taqat is written by Kausar Mazhari . Enjoy reading Ghair-marai Taqat Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Kausar Mazhari . Free Dowlonad Ghair-marai Taqat by Kausar Mazhari in PDF.