اس کتاب طرب نصاب نے جب

اس کتاب طرب نصاب نے جب

آب و تاب انطباع کی پائی

فکر تاریخ سال میں مجھ کو

ایک صورت نئی نظر آئی

ہندسے پہلے سات سات کے دو

دیے ناگاہ مجھ کو دکھلائی

اور پھر ہندسہ تھا بارہ کا

با ہزاراں ہزار زیبائی

سال ہجری نو ہو گیا معلوم

بے شمول عبارت آرائی

مگر اب ذوق بذلہ سنجی کو

ہے جداگانہ کارفرمائی

سات اور سات ہوتے ہیں چودہ

بہ امید سعادت افزائی

غرض اس سے ہیں چار دہ معصوم

جس سے ہے چشم جاں کو بینائی

اور بارہ امام ہیں بارہ

جس سے ایماں کو ہے توانائی

ان کو غالبؔ یہ سال اچھا ہے

جو ائمہ کے ہیں تولائی

(808) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Mirza Ghalib. is written by Mirza Ghalib. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Mirza Ghalib. Free Dowlonad  by Mirza Ghalib in PDF.