قرینے زیست میں تھے سوختہ جانی سے پہلے

قرینے زیست میں تھے سوختہ جانی سے پہلے

بہت آباد تھے ہم خانہ ویرانی سے پہلے

بدلتے موسموں کے ساتھ غم بھی آئے لیکن

غموں کی شان الگ تھی اس فراوانی سے پہلے

انہی خوش ذوق لوگوں میں بہت چرچے رہے ہیں

ہماری خوش لباسی کے بھی عریانی سے پہلے

جو یار مہرباں نالاں ہے اب میری طلب سے

اسے شکوہ تھا میری تنگ دامانی سے پہلے

بڑا زیرک بہت دانا تجھے ہم جانتے تھے

دل ناداں تری اس حشر سامانی سے پہلے

یہ پردہ ہے کسی شے کا وگرنہ ہم نے یارو

بڑے طوفاں اٹھائے ہیں تن آسانی سے پہلے

یہاں اک باغ تھا جس میں چہکتے تھے پرندے

یہیں اس قریۂ جاں کی بیابانی سے پہلے

یہ محجوبی یہ خاموشی ہمیشہ سے نہیں ہے

لب گویا تھے ہم بھی اپنی حیرانی سے پہلے

(522) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Qarine Zist Mein The SoKHta-jaani Se Pahle In Urdu By Famous Poet Mubeen Mirza. Qarine Zist Mein The SoKHta-jaani Se Pahle is written by Mubeen Mirza. Enjoy reading Qarine Zist Mein The SoKHta-jaani Se Pahle Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Mubeen Mirza. Free Dowlonad Qarine Zist Mein The SoKHta-jaani Se Pahle by Mubeen Mirza in PDF.