دل کی لگی رہ جائے گی

دل کی لگی رہ جائے گی

کوئی کمی رہ جائے گی

شعلے تو بجھ جائیں گے

آگ دبی رہ جائے گی

سوکھے پتے بکھریں گے

شاخ ہری رہ جائے گی

آئینے کھو جائیں گے

حیرانی رہ جائے گی

دروازے چپ سادھیں گے

آہٹ سی رہ جائے گی

درد کے پھیلے سایوں میں

تنہائی رہ جائے گی

وقت ٹھہر سا جائے گا

رات آدھی رہ جائے گی

(605) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dil Ki Lagi Rah Jaegi In Urdu By Famous Poet Mughni Tabassum. Dil Ki Lagi Rah Jaegi is written by Mughni Tabassum. Enjoy reading Dil Ki Lagi Rah Jaegi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Mughni Tabassum. Free Dowlonad Dil Ki Lagi Rah Jaegi by Mughni Tabassum in PDF.