میں نے سن رکھی ہے صاحب ایک کہانی دریا کی

میں نے سن رکھی ہے صاحب ایک کہانی دریا کی

شام کنارے بیٹھ کے اک دن وہ بھی زبانی دریا کی

ورنہ ہم بھی آئینے کے بھید سے واقف ہو جاتے

ہم نے اپنی من مانی کی ایک نہ مانی دریا کی

ریت کے چھوٹے ٹکڑے پر ہی آبادی مقصود ہوئی

اسی بہانے چاروں جانب ہے سلطانی دریا کی

آنکھیں ہی اظہار کریں تو شاید کوئی بات بنے

سورج ڈھلتے وقت جو دیکھی تھی ویرانی دریا کی

صبح ازل سے ایک ہی جیسے ملتے جلتے دریا ہیں

کس نے دیکھی کس نے جانی شکل پرانی دریا کی

سات سمندر دیکھنے لگ گئے اپنے بڑھاپے کی جھریاں

اپنے جوبن پر جب آئی شوخ جوانی دریا کی

(705) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Maine Sun Rakkhi Hai Sahab Ek Kahani Dariya Ki In Urdu By Famous Poet Osaama Ameer. Maine Sun Rakkhi Hai Sahab Ek Kahani Dariya Ki is written by Osaama Ameer. Enjoy reading Maine Sun Rakkhi Hai Sahab Ek Kahani Dariya Ki Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Osaama Ameer. Free Dowlonad Maine Sun Rakkhi Hai Sahab Ek Kahani Dariya Ki by Osaama Ameer in PDF.