اڑتی رہتی تھی سدا خطۂ ویران میں خاک

اڑتی رہتی تھی سدا خطۂ ویران میں خاک

آ گئی چپکے سے اب کے مرے دالان میں خاک

مطمئن تھا میں کہ آندھی کو تھمے عرصہ ہوا

غور سے دیکھا تو قابض تھی دل و جان میں خاک

خواہشیں چاک پہ رکھی ہیں کہ صورت ابھرے

گرد کے ساتھ ملی ہے مرے ارمان میں خاک

جس کو بھی دیکھو وہ بد حال نظر آتا ہے

اب تو داخل ہوئی انسان کے ایمان میں خاک

بھاگتی دوڑتی دنیا میں کسے فرصت ہے

جمتی جاتی ہے یہاں میر کے دیوان میں خاک

جانے کیا گزرے گا اب قیس پہ اللہ جانے

ریت صحرا میں نہیں اور نہ بیابان میں خاک

(462) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rashid Anwar Rashid. is written by Rashid Anwar Rashid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rashid Anwar Rashid. Free Dowlonad  by Rashid Anwar Rashid in PDF.