تیری آنکھوں میں رنگ مستی ہے

تیری آنکھوں میں رنگ مستی ہے

ہاں مجھے اعتبار ہستی ہے

میرا ہونا بھی کوئی ہونا ہے

میری ہستی بھی کوئی ہستی ہے

جان کا روگ ہے یہ گریۂ غم

عمر بھر یہ گھٹا برستی ہے

جس طرح چاندنی مزاروں پر

دل پہ یوں بے کسی برستی ہے

دل ویراں کو دیکھتے کیا ہو

یہ وہی آرزو کی بستی ہے

سیفؔ اس زندگی کو کیا کہیے

ایک میت بدوش ہستی ہے

(427) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saifuddin Saif. is written by Saifuddin Saif. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saifuddin Saif. Free Dowlonad  by Saifuddin Saif in PDF.