کیا میرا اختیار زمان و مکان پر

کیا میرا اختیار زمان و مکان پر

پہرے بٹھا دیئے ہیں کسی شے نے دھان پر

تجھ سے بچھڑ کے گھر کی طرف لوٹتے ہوئے

کیوں بستیوں کا وہم ہوا ہر چٹان پر

حسرت رہی کہ صورت آب رواں چلیں

کب سے مثال سنگ پڑے ہیں ڈھلان پر

تھی جن کی دسترس میں ہوا پا بہ گل ہوئے

اے مشت خاک زعم کہاں کا اڑان پر

ہاں آرزو تو دل میں کبھی سے ہے زخم کی

کیا اپنا اختیار کسی کی کمان پر

ڈھلنے لگی ہے شام مرے خاکداں کی خیر

شعلہ فشاں ہوئی ہے شفق آسمان پر

شاہدؔ تمام عمر پھرا در بدر مگر

دستک نہ دے سکا کبھی اپنے مکان پر

(512) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saleem Shahid. is written by Saleem Shahid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saleem Shahid. Free Dowlonad  by Saleem Shahid in PDF.