درد پرانا آنسو مانگے آنسو کہاں سے لاؤں

درد پرانا آنسو مانگے آنسو کہاں سے لاؤں

روح میں ایسی کونپل پھوٹی میں کمہلاتا جاؤں

میرے اندر بیٹھا کوئی میری ہنسی اڑائے

ایک پلک کو اندر جاؤں باہر بھاگا آؤں

سارے موتی جھوٹے نکلے سارے جادو ٹوٹے

میری خالی آنکھو بولو اب کیا خواب دکھاؤں

میرا کیسے کام چلے جب نام سے کرن نہ پھوٹے

اب کیا جینے پر اتراؤں اب کیا نام کماؤں

اب بھی راکھ کے ڈھیر کے نیچے سسک رہی چنگاری

اب بھی کوئی جتن کرے تو جوالا مکھی بن جاؤں

(443) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saqi Faruqi. is written by Saqi Faruqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saqi Faruqi. Free Dowlonad  by Saqi Faruqi in PDF.