صبح وفا سے ہجر کا لمحہ جدا کرو

صبح وفا سے ہجر کا لمحہ جدا کرو

منزل سے گرد، گرد سے رستہ جدا کرو

اک نقش ہو نہ پائے ادھر سے ادھر مرا

جیسا تمہیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو

شب زادگاں! تم اہل خبر سے نہیں سو تم!

اپنا مدار اپنا مدینہ جدا کرو

یاں پے بہ پے جو خواب کھلے نے بہ نے کھلے

جتنا جدا یہ ہو سکے اتنا جدا کرو

میں تھا کہ اپنے آپ میں خالی سا ہو گیا

اس نے تو کہہ دیا مرا حصہ جدا کرو

(711) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaheen Abbas. is written by Shaheen Abbas. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaheen Abbas. Free Dowlonad  by Shaheen Abbas in PDF.