ہر اک لمحہ ہمیں ہم سے جدا کرتی ہوئی سی

ہر اک لمحہ ہمیں ہم سے جدا کرتی ہوئی سی

ہمارے بیچ دیوار انا بنتی ہوئی سی

لرزتی کانپتی مثل حیا سمٹی ہوئی سی

مری جانب بڑھی اس کی صدا سہمی ہوئی سی

وہی منظر لرزتا ہے نگاہوں میں ابھی تک

دریچے ہاتھ پھیلائے ہوا روٹھی ہوئی سی

ترے قدموں کی آہٹ رہ گزر در رہ گزر روشن

تری آمد کی خوشبو جا بجا بکھری ہوئی سی

سبھی مانوس چہرے اجنبی سے لگ رہے ہیں

ہمیں جینے نہیں دے گی فضا بدلی ہوئی سی

نگاہوں کے افق حیرانیوں کے ابر میں گم

کوئی شے آئینے میں رونما ہوتی ہوئی سی

نہ جانے کس تباہی کی طرف لے جائے گی اب

ہماری زندگی بے ساختہ بڑھتی ہوئی سی

مجھے مجھ سے الگ کرنے پہ آمادہ ہے اخترؔ

مری پہچان مجھ سے آشنا ہوتی ہوئی سی

(440) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sultan Akhtar. is written by Sultan Akhtar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sultan Akhtar. Free Dowlonad  by Sultan Akhtar in PDF.