سر تا بہ قدم ایک حسیں راز کا عالم

سر تا بہ قدم ایک حسیں راز کا عالم

اللہ رے اک فتنہ گر ناز کا عالم

زلفوں میں وہ برسات کی راتوں کی جوانی

عارض پہ وہ انوار سحر ساز کا عالم

عنوان سخن غالبؔ و مومنؔ کا تغزل

انداز نظر بادۂ شیراز کا عالم

دزدیدہ نگاہوں میں اک الہام کی دنیا

نازک سے تبسم میں اک اعجاز کا عالم

الجھے ہوئے جملوں میں شرارت بھی حیا بھی

جذبات میں ڈوبا ہوا آواز کا عالم

اس سادگی حسن میں کس درجہ کشش ہے

ہر ناز میں اک جذبۂ غماز کا عالم

اس صید کو کیا کہیے جو خود آئے تہ دام

دل میں لیے اک حسرت پرواز کا عالم

یوں تو نہ تساہل نہ تغافل نہ تجاہل

کچھ اور ہے اس کافر طناز کا عالم

شوخی میں شرارت میں متانت میں حیا میں

جو راز کا عالم تھا وہی راز کا عالم

(534) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Taban Ghulam Rabbani. is written by Taban Ghulam Rabbani. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Taban Ghulam Rabbani. Free Dowlonad  by Taban Ghulam Rabbani in PDF.