پیمان وفائے یار ہیں ہم

پیمان وفائے یار ہیں ہم

یعنی ناپائیدار ہیں ہم

خاک سر رہ گزار ہیں ہم

پامال جفائے یار ہیں ہم

نومیدی و یاس چار سو ہے

اف کس کے امیدوار ہیں ہم

کس دشمن جاں کی آرزو ہے

جو موت کے خواست گار ہیں ہم

تو ہم سے ہے بدگماں صد افسوس

تیرے ہی تو جاں نثار ہیں ہم

وحشتؔ خاموش جل رہے ہیں

گویا شمع مزار ہیں ہم

(500) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wahshat Raza Ali Kalkatvi. is written by Wahshat Raza Ali Kalkatvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wahshat Raza Ali Kalkatvi. Free Dowlonad  by Wahshat Raza Ali Kalkatvi in PDF.