جوں گل ازبسکہ جنوں ہے مرا سامان کے سات

جوں گل ازبسکہ جنوں ہے مرا سامان کے سات

چاک کرتا ہوں میں سینے کو گریبان کے سات

چشم تر ہیں مری صحرا ہے جنوں کی ممنوں

ربط ہے رونے کوں میرے اسی دامان کے سات

بے خودی کا ہے مزہ شور اسیری سے مجھے

رنگ اڑے ہے مرا زنجیر کی افغان کے سات

جوں بگولہ ہوں میں منت کش صحرا گردی

زندگانی ہے مری سیر بیابان کے سات

عزلتؔ اس باغ میں لالہ سا ہوں میں درد نصیب

دل زخمی سے اگا داغ نمک دان کے سات

(463) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wali Uzlat. is written by Wali Uzlat. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wali Uzlat. Free Dowlonad  by Wali Uzlat in PDF.