نظم

تندلکر اک روز ستارے

اور آکاش پہ پھیلے بادل

کرکٹ کے میدان میں آ کے

آنکھ مچولی کھلیں گے

تم ان بے چاروں کے

کھیل میں

کبھی کھڑی دیوار نہ کرنا

پل دو پل

یا جیون بھر کو

ان کا ساتھی

بن جانے سے

پیارے تم انکار نہ کرنا

اگر شعیب اختر کی

گیند پہ

جلدی آؤٹ ہو جاؤ تو

نفرت کا اظہار نہ کرنا

جیت یا ہار کے

بوجھل پن میں

آنسو لے کر اپنے من میں

جب بھی تم

تنہا بیٹھے ہو

پاس پڑوس کی ساری چڑیاں

گیت سنانے آئیں گی

اپنے پروں پر تم کو

امبر تک لے جانے آئیں گی

(949) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nazm In Urdu By Famous Poet Zeeshan Sahil. Nazm is written by Zeeshan Sahil. Enjoy reading Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Zeeshan Sahil. Free Dowlonad Nazm by Zeeshan Sahil in PDF.