Hadith no 1852 Of Sahih Muslim Chapter Quran Ke Fazail Aur Mutalqa Amoor (Virtues of Quran and related matters)
Read Sahih Muslim Hadith No 1852 - Hadith No 1852 is from Virtues Of Quran And Related Matters , Quran Ke Fazail Aur Mutalqa Amoor Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 1852 of Imam Muslim covers the topic of Virtues Of Quran And Related Matters briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 1852 from Virtues Of Quran And Related Matters in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 1852
| Hadith No | 1852 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Virtues Of Quran And Related Matters |
| Roman Name | Quran Ke Fazail Aur Mutalqa Amoor |
| Arabic Name | کتاب فَضَائِلِ الْقُرْآنِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ. |
| Urdu Name | قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور |
Urdu Translation
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اگر تم مجھے دیکھتے جب میں کل رات تمہاری قرأت سن رہا تھا (تو بہت خوش ہوتے) بیشک تم کو ایک آواز دی گئی ہے آل داؤد علیہ السلام کی آوازوں میں سے۔“
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي مُوسَى : " لَوْ رَأَيْتَنِي وَأَنَا أَسْتَمِعُ لِقِرَاءَتِكَ الْبَارِحَةَ ، لَقَدْ أُوتِيتَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 1852 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور سے مزید احادیث
حدیث نمبر 1941
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مثل اس کے مگر انہوں نے تیسری بار کی جگہ چوتھی بار روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا جی چاہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1849
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نبی کے خوش الحانی سے بلند آواز سے قرآن پڑھنے سے زیادہ کسی چیز پر اجر نہیں دیتے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1869
ابراہیم نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم میرے آگے قرآن پڑھو۔“ انہوں نے عرض کیا کہ میں آپ کے آگے پڑھوں اور آپ پر اترا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1866
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سنا سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کو مذکورہ کے مثل۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1895
سالم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رشک سوائے دو بندوں کے کسی پر جائز نہیں ایک جس کو اللہ تعالیٰ نے یہ کتاب دی ہو اور اس پر دن رات عمل کرے اور ایک وہ شخص جس کو اللہ تعالٰی نے مال دیا ہو اور وہ دن رات اس کو خرچ کرے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1880
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سورۃ بقرہ کی آخر کی دو آیتیں پڑھے اس کو رات بھر کفایت کریں گی۔“ عبدالرحمن نے کہا کہ پھر میں سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ملا اور وہ کعبہ کا طواف ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1883
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو یاد کرے سورۂ کہف کی اول کی دس آیتیں وہ دجال کے فتنہ سے بچے گا۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1877
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ایک دن جبرئیل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آواز بڑے زور کی سنی دروازہ کھلنے کی اور اپنا سر اٹھایا۔ اور جبرئیل علیہ السلام نے کہا کہ یہ ایک دروازہ ہے آسمان کا کہ آج کھلا ہے اور کھبی نہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1927
سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ عصر کی نماز پڑھی مخمص میں (کہ نام ہے ایک مقام کا) اور فرمایا: ”یہ نماز تم سے اگلوں کے سامنے پیش کی گئی اور انہوں نے اس کو ضائع کیا۔ پھر جو اس کی حفاظت ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1882
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے اس سند سے بھی ایسی ہی روایت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1844
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیال کرو قرآن کا اس لئے کہ قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے کہ وہ (قرآن) اونٹ سے زیادہ بھاگنے والا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1928
سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور بیان کی روایت مثل روایت بالا کے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1875
چند الفاظ کے فرق کے ساتھ مذکورہ بالاحدیث اس سند سے بھی آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1912
شفیق نے کہا کہ ایک شخص بنی بجبلہ کا جسے نہیک بن سنان کہتے ہیں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں سب مفصل سورتیں ایک رکعت میں پڑھتا ہوں پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو ایسا پڑھتا ہے جیسے کوئی شعروں کو پرھتا ہے۔ میں جانتا ہوں ان سورتوں کو کہ رسول اللہ مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1884
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث آئی ہے۔ شعبہ نے کہا کہ سورۂ کہف کی آخری آیات اور ہمام نے شروع کی آیات کہی ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1863
قتادہ اس سند سے بیان کرتے ہیں اور وکیع کی سند سے جو حدیث ہے اس میں یہ لفظ ہیں کہ اور وہ جو اس کو پڑھتا ہے اور اس پر مشکل ہوتا ہے اس کے لئے دوہرا اجر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1907
مسلم رحمہ اللہ نے کہا اور بیان کی ہم سے یہ روایت عبیداللہ بن معاذ نے ان سے ان کے باپ نے، ان سے شعبہ نے اسی اسناد سے مثل اس روایت کے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1945
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں حاضر تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز خوف میں۔ پھر ہم سب نے دو صفیں کیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اور اس وقت دشمن ہمارے اور قبلہ کے بیچ میں تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1850
مسلم رحمہ اللہ نے کہا: اور روایت کی ہم سے یحییٰ بن ایوب اور قتیبہ بن سعید نے اور ابن حجر نے، سب نے کہا کہ روایت کی ہم سے اسماعیل نے، ان سے محمد بن عمرو نے، ان سے ابی سلمہ نے، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یحییٰ بن ابی کثیر کی روایت کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1950
ابی سلمہ عبدالرحمٰن نے روایت کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے پڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز خوف کی۔ اور پڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کے ساتھ دو رکعت اور پھر دوسرے گروہ کے ساتھ دو رکعت، تو آپ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے