Hadith no 1952 Of Sahih Muslim Chapter Jumah Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Friday)
Read Sahih Muslim Hadith No 1952 - Hadith No 1952 is from Problems And Commands About Friday , Jumah Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 1952 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Friday briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 1952 from Problems And Commands About Friday in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 1952
| Hadith No | 1952 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Friday |
| Roman Name | Jumah Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الْجُمُعَةِ |
| Urdu Name | جمعہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت لی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے کہ جو تم میں جمعہ کی نماز کو آئے تو نہا لے۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَر : " مَنْ جَاءَ مِنْكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 1952 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
جمعہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 2026
ابن ابی رافع نے کہا: مروان نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں خلیفہ مقرر کیا اور آپ مکہ کو گیا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی نماز پڑھائی اور سوره جمعہ کے بعد دوسری رکعت میں سوره منافقون پڑھی۔ پھر میں ان سے ملا اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1961
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ذکر کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ غسل جمعہ کے باب میں تھا۔ تو طاؤس نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہ لگائے خوشبو یا تیل اگر اس کی گھر والی کے پاس ہو تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں یہ نہیں جانتا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1994
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے، جیسے تم آج کل کرتے ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1984
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے ہر دروازہ پر مسجد کے دروازوں میں سے فرشتے لکھتے ہیں کہ فلاں سب سے پہلے آیا اس کے بعد وہ، اس کے بعد وہ، پھر جب امام منبر پر بیٹتا ہے سب فرشتے اعمال نامے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1985
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مثل اس کے بیان کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2019
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جیسے حماد نے کہا مگر دو رکعت کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2017
حصین بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں: میں نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا پھر باقی حدیث اسی طرح بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1986
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مثل اس کے بیان کیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد کے ہر دروازے پر ایک فرشتہ ہوتا ہے کہ وہ سب سے پہلے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1995
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ دو خطبے پڑھا کرتے تھے اور ان کے بیچ میں بیٹھتے تھے اور خطبوں میں قران شریف پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2043
عمر بن عطاء سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر نے ان کو بھیجا سائب کے پاس اور بیان کی حدیث مثل اوپر کی روایت کے مگر اتنا فرق ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب اس نے سلام پھیرا میں اپنی جگہ پر کھڑا ہو گیا اور امام کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2022
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ میں فرمایا: ”جب کوئی آئے اور امام خطبہ پڑھنے کو صف سے نکل چکا ہو دو رکعت پڑھ لے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2000
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر وعظ کر رہے تھے کہ ایک قافلہ مدینہ آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی اس کی طرف بڑھے یہاں تک کہ صرف بارہ افراد باقی رہ گئے ان میں سیدنا ابوبکر اور ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2034
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی فجر میں «الم تَنْزِيلُ» اور «هَلْ أَتَى» پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1992
سیدنا ایاس بن سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم جمعہ پڑھتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جب سورج ڈھل جاتا تھا، پھر لوٹتے تھے، سایہ ڈھونڈھتے ہوئے (یعنی دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1966
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے مثل اس روایت کے جو ابھی گزری۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1990
جعفر نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کب نماز پڑھتے تھے جمعہ کی؟ انہوں نے کہا کہ جب وہ نماز پڑھ چکتے تھے تب ہم جاتے تھے اور اپنے اونٹوں کو آرام دیتے تھے۔ عبداللہ نے اپنی روایت میں یہ بات زیادہ کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1955
سیدنا سالم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے راوی ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن خطبہ پڑھتے تھے کہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آئے (اور روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے) اور سیدنا عمر رضی اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1951
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے؛ ”جب ارادہ کرے کوئی تم میں سے کہ جمعہ کی نماز کو آئے تو غسل کر لے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2031
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں «الم تَنْزِيلُ» اور «هَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ» پڑھتے تھے اور نماز جمعہ میں سوره جمعہ اور منافقون۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2018
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ پڑھتے تھے کہ ایک شخص آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے