Hadith no 1976 Of Sahih Muslim Chapter Jumah Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Friday)
Read Sahih Muslim Hadith No 1976 - Hadith No 1976 is from Problems And Commands About Friday , Jumah Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 1976 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Friday briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 1976 from Problems And Commands About Friday in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 1976
| Hadith No | 1976 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Friday |
| Roman Name | Jumah Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الْجُمُعَةِ |
| Urdu Name | جمعہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہتر ان دونوں میں کا، جن میں سورج نکلتا ہے جمعہ کا دن ہے کہ اسی میں آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی میں جنت میں گئے اور اسی میں وہاں سے نکلے۔“
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ ، وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 1976 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
جمعہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 1980
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم سب کے پیچھے ہیں اور قیامت کے دن سب کے آگے ہو جانے والے ہیں اور ہم جنت میں سب سے پہلے داخل ہوں گے مگر اتنی بات البتہ ہے کہ ان لوگوں کو کتاب ہم سے پہلے ملی ہے اور ہم کو ان کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2024
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: سلیک آئے جمعہ کو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اور وہ آ کر بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلیک! اٹھو اور دو رکعت پڑھ لو، اور مختصر پڑھ لو، پھر فرمایا: جب تم میں سے کوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1994
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے، جیسے تم آج کل کرتے ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2026
ابن ابی رافع نے کہا: مروان نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں خلیفہ مقرر کیا اور آپ مکہ کو گیا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی نماز پڑھائی اور سوره جمعہ کے بعد دوسری رکعت میں سوره منافقون پڑھی۔ پھر میں ان سے ملا اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1976
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہتر ان دونوں میں کا، جن میں سورج نکلتا ہے جمعہ کا دن ہے کہ اسی میں آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی میں جنت میں گئے اور اسی میں وہاں سے نکلے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2031
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں «الم تَنْزِيلُ» اور «هَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ» پڑھتے تھے اور نماز جمعہ میں سوره جمعہ اور منافقون۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1953
سالم نے اور عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہ دونوں صاحبزادے ہیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مثل اس روایت کے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1970
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ میں ایک ساعت ایسی ہے کہ جو مسلمان اس وقت کھڑا نماز پڑھتا ہو اور اللہ سے کوئی چیز مانگے تو اللہ تعالیٰ بے شک اس کو عطا کرے۔“ اور اپنے ہاتھ سے آپ مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1999
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ ساتھ تھے جمعہ کے دن، سو ایک ٹانڈا آیا اور لوگ مسجد سے نکل گئے اور بارہ آدمی رہ گئے کہ میں بھی ان میں تھا، سو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری «وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1968
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو اپنے ساتھ سے کہے ”چپ رہے“ جمعہ کے دن اور امام خطبہ پڑھتا ہے تو تو نے لغو بات کی۔“ ابوالزناد نے کہا: «لَغِيتَ» ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1985
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مثل اس کے بیان کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1991
سہل نے کہا: ہم دوپہر کا سونا نہ سوتے اور دن چڑھے کا کھانا نہ کھاتے تھے مگر نماز جمعہ کے بعد۔ ابن حجر رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں یہ بات زیادہ کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1996
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کھڑے ہو کر پڑھتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہوتے اور کھڑے کھڑے پڑھتے، اور جس نے تم سے کہا کہ بیٹھ کر پڑھتے، اس نے اللہ کی قسم!جھوٹ کہا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2032
سیدنا سفیان رضی اللہ عنہ سے اس سند سے بھی مذکورہ روایت آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1972
کہا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ فرمایا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مثل اس کے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2028
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ میں «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى» اور «هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ» پڑھا کرتے تھے۔ اور جب جمعہ اور عید دونوں ایک دن میں ہوتیں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1990
جعفر نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کب نماز پڑھتے تھے جمعہ کی؟ انہوں نے کہا کہ جب وہ نماز پڑھ چکتے تھے تب ہم جاتے تھے اور اپنے اونٹوں کو آرام دیتے تھے۔ عبداللہ نے اپنی روایت میں یہ بات زیادہ کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2042
عمر بن عطاء نے کہا کہ نافع بن جبیر نے ان کو سائب کی طرف بھیجا اور کچھ ایسی چیز کو پوچھا جو انہوں نے دیکھی تھی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے نماز میں تو سائب نے کہا: ہاں، میں نے ان کے ساتھ جمعہ پڑھا ہے مقصورہ میں۔ پھر جب امام نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ پر کھڑا ہوا اور نماز پڑھی۔ پھر جب ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1951
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے؛ ”جب ارادہ کرے کوئی تم میں سے کہ جمعہ کی نماز کو آئے تو غسل کر لے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2038
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم میں سے بعد جمعہ کے نماز پڑھے تو چار رکعت پڑھ لے۔“ اور جریر کی روایت میں «منکم» یعنی تم میں سے کا لفظ نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے