Hadith no 5268 Of Sahih Muslim Chapter Mashroobat Ka Bayan (Lecture on Drinks)
Read Sahih Muslim Hadith No 5268 - Hadith No 5268 is from Lecture On Drinks , Mashroobat Ka Bayan Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 5268 of Imam Muslim covers the topic of Lecture On Drinks briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 5268 from Lecture On Drinks in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 5268
| Hadith No | 5268 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Lecture On Drinks |
| Roman Name | Mashroobat Ka Bayan |
| Arabic Name | الْأَشْرِبَةِ |
| Urdu Name | مشروبات کا بیان |
Urdu Translation
سیدنا سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بائیں ہاتھ سے کھایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داہنے ہاتھ سے کھاؤ۔“ وہ بولا: مجھ سے نہیں ہو سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کرے تجھ سے نہ ہو سکے۔“ اور اس نے غرور کی راہ سے ایسا کیا تھا، وہ اس ہاتھ کو منہ تک نہ اٹھا سکا۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشِمَالِهِ ، فَقَالَ : " كُلْ بِيَمِينِكَ " ، قَالَ : لَا أَسْتَطِيعُ ، قَالَ : " لَا اسْتَطَعْتَ مَا مَنَعَهُ إِلَّا الْكِبْرُ " ، قَالَ : فَمَا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5268 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
مشروبات کا بیان سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5256
لیث بن سعد سے اسی طرح مروی ہے اور اس میں یہ ہے کہ ”سال میں ایک دن وبا اترتی ہے۔“ اور لیث نے کہا کہ ہمارے ملک میں عجم کے لوگ کانون اول میں اسے سے بچتے ہیں (کانون اول وہ مہینہ ہے جب آفتاب برج قوس کے بیچ میں آ جاتا ہے اور کانون ثانی وہ مہینہ ہے جو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5351
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5230
یحییٰ نخعی سے روایت ہے، کچھ لوگوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا شراب کی بیع اور تجارت کو۔ انہوں نے کہا: تم مسلمان ہو وہ بولے: ہاں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: تو نہ اس کی بیع درست ہے، نہ خرید، نہ تجارت اس کی۔ پھر لوگوں نے ان سے نبیذ کا پوچھا: انہوں نے کہا: رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5160
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کشمش اور پکی کھجوروں کو، کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5355
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں اپنے گھر میں بیٹھا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور مجھ کو اشارہ کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا پھر ہم چلے یہاں تک ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5189
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مالک کی حدیث کی طرح روایت منقول ہے اور اس میں سوائے مالک اور اسامہ کے جہاد کا ذکر کسی نے نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5280
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم کا پانی پلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5245
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک شخص جس کو ابوحمید کہتے تھے نقیع سے ایک دودھ کا پیالہ لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اس کو ڈھانپا کیوں نہیں؟ کاش ایک لکڑی ہی آڑی رکھ دیتا۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5223
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”جو شخص دنیا میں شراب پیے پھر اس سے توبہ نہ کرے وہ آخرت میں شراب سے محروم رہے گا اور اس کو نہ پیے گا۔“ امام مالک رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا: عبداللہ نے اس حدیث کو مرفوع بیان کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5285
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا برتن کے اندر ہی سانس لینے سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5257
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت چھوڑو انگار کو اپنے گھروں میں جب سونے لگو۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5320
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا اس میں یہ ہے کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے ہوئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس تھوڑا سا کھانا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے آ، اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5154
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت بھگوؤ گدر کھجور کو اور پختہ کھجور کو ملا کر اور مت بھگوؤ انگور اور کھجور ملا کر بلکہ علیحدہ علیحدہ بھگوؤ ہر ایک کو۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5219
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والا نشہ خمر ہے اور نشہ لانے والی شراب حرام ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5157
یحییٰ بن ابی کثیر سے ان دو سندوں کے ساتھ کچھ لفظی تبدیلی کے ساتھ اسی طرح حدیث نقل کی گئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5163
وہب بن بقیہ نے بیان کیا، ہمیں خالد یعنی الطحان نے خبر دی کہ شیبانی رحمہ اللہ سے اس سند کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے اور اس میں صرف کھجور اور کشمش کا ذکر ہے، کچی اور پکی کھجوروں کا ذکر نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5302
ترجمہ وہی جو اوپر گزرا اس میں یہ ہے جب تک چاٹ نہ لے یا چٹا نہ دے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5348
ترجمہ وہی جو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5227
سیدنا یحییٰ بہرانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، لوگوں نے نبیذ کا ذکر کیا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ بنایا جاتا تھا مشک میں۔ شعبہ نے کہا: پیر کی رات کو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیتے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5270
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک روز میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھایا تو میں نے پیالہ کے سب کناروں سے گوشت لینا شروع کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے پاس کی طرف سے کھا۔“مکمل حدیث پڑھیئے