Hadith no 6641 Of Sahih Muslim Chapter Husn E Salook, Sila Rehmi Aur Adab (Good behavior, patience and literature)
Read Sahih Muslim Hadith No 6641 - Hadith No 6641 is from Good Behavior, Patience And Literature , Husn E Salook, Sila Rehmi Aur Adab Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 6641 of Imam Muslim covers the topic of Good Behavior, Patience And Literature briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 6641 from Good Behavior, Patience And Literature in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 6641
| Hadith No | 6641 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Good Behavior, Patience And Literature |
| Roman Name | Husn E Salook, Sila Rehmi Aur Adab |
| Arabic Name | الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ |
| Urdu Name | حسن سلوک، صلہ رحمی اور ادب |
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «رقوب» نگوڑا ناٹھا (بے اولاد) تم کس کو سمجھتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس کو جس کی اولاد نہیں ہوتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نگوڑا ناٹھا نہیں ہے (اس کی اولاد تو آخرت میں اس کی مدد کرنے کو موجود ہے) نگوڑا ناٹھا حقیقت میں وہ شخص ہے جس نے اپنی اولاد میں سے اپنے آگے کچھ نہ بھیجا۔“ (یعنی جس کے روبرو کوئی اس کا لڑکا نہ مرے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر پہلوان تم اپنے درمیان کس کو شمار کرتے ہو؟“ ہم نے کہا: پہلوان وہ ہے جس کو مرد نہ پچھاڑ سکیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کچھ نہیں، پہلوان وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے تئیں سنبھال لے۔“ (یعنی زبان سے کوئی بات مصلحت کے خلاف نہ کہے)۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، واللفظ لقتيبة ، قَالَا : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا تَعُدُّونَ الرَّقُوبَ فِيكُمْ ؟ قَالَ : قُلْنَا : الَّذِي لَا يُولَدُ لَهُ ، قَالَ : لَيْسَ ذَاكَ بِالرَّقُوبِ ، وَلَكِنَّهُ الرَّجُلُ الَّذِي لَمْ يُقَدِّمْ مِنْ وَلَدِهِ شَيْئًا ، قَالَ : فَمَا تَعُدُّونَ الصُّرَعَةَ فِيكُمْ ؟ قَالَ : قُلْنَا : الَّذِي لَا يَصْرَعُهُ الرِّجَالُ ، قَالَ : لَيْسَ بِذَلِكَ ، وَلَكِنَّهُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 6641 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حسن سلوک، صلہ رحمی اور ادب سے مزید احادیث
حدیث نمبر 6544
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کے دروازےکھولے جاتے ہیں پیر اور جمعرات کے دن، پھر ہر ایک بندہ کی مغفرت ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہیں کرتا مگر وہ شخص جو کینہ رکھتا ہے اپنے بھائی سے اس کی مغفرت ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6548
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جو میری بزرگی اور اطاعت کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے آج کے دن کہ میں ان کو اپنے سایہ میں رکھوں گا۔ اور آج کے دن کوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6718
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ کیا فرماتے ہیں اس شخص کے باب میں جو محبت رکھے ایک قوم سے اور اس قوم کے سے عمل نہ کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6642
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6674
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نہیں جانتا شاید آپ کی وفات ہو جائے اور میں آپ کے بعد زندہ رہوں تو کوئی بات ایسی بتلائیے جس سے اللہ تعالیٰ مجھ کو نفع دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا کر، ایسا کر۔ روای بھول ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6504
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور اجازت چاہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد پر جا نے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے ماں باپ زندہ ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6664
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے مسجد یا بازار میں سے گزرے اور ہاتھ میں تیر ہوں تو چاہیئے کہ ان کے گانسے اپنے ہاتھ میں پکڑ لے، پھر گانسے پکڑ لے، پھر گانسے پکڑ لے، (تین بار فرمایا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6648
اعمش سے اس سند کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6624
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتےتھے: ”یا اللہ! میں نے تجھ سے عہد لیا ہے تو اس کا خلاف مجھ سے نہ کر ے گا جس مومن کو میں برا کہو ں یا ماروں تو، تو اس کا کفارہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6709
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کی بھی مثال ایسی ہے جیسے کانوں کی سونے اور چاندی کی۔ جاہلیت کے زما نے میں جو لوگ بہتر تھے، اسلام کے زمانے میں بھی وہی بہتر ہیں (یعنی جو اس وقت میں شریف ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6637
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچ نیکی کی طرف راہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت کو لے جاتی ہے اور آدمی سچ بولتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک سچا لکھ لیا جاتا ہے اور جھوٹ برائی کی طرف راہ دکھاتا ہے اور برائی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6634
ابن شہاب رحمہ اللہ سے اس سند کے ساتھ مذکورہ حدیث کی طرح روایت نقل کی گئی ہے سوائے اس کے کہ صالح کی روایت میں ہے، انہوں نے کہا: میں نے نہیں سنا کہ لوگوں کو کسی جھوٹ میں رخصت دی گئی ہو سوائے تین مقامات کے، پھر یونس کی روایت کی طرح روایت بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6720
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے بھی ایسے ہی روایت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6672
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک درخت مسلمانوں کو تکلیف دیتا تھا، ایک شخص آیا اور اس نے وہ درخت کاٹ ڈالا، وہ جنت میں گیا۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6567
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6657
ہشام بن حکیم بن حزام شام کے ملک میں کچھ لوگوں پر گزرے وہ دھوپ میں کھڑے کیے گئے تھے اور ان کے سروں پر تیل ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: سرکاری محصول دینے کے لیے ان کو سزا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6710
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک گنوار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: قیامت کب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے قیامت کے لیے کیا سامان کیا ہے؟“ وہ بولا: اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6531
ترجمہ وہی ہے جو گزرا۔ اتنا زیادہ ہے کہ بھائیوں کی طرح رہو جیسے تم کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا (قرآن میں)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6510
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خاک آلودہ ہو ناک اس کی، پھر خاک آلودہ ہو ناک اس کی، پھر خاک آلودہ ہو ناک اس کی۔“ کہا گیا کس کی یا رسول اللہ!؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 6565
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے