Hadith no 7183 Of Sahih Muslim Chapter Jannat Aur Is Ki Naimatein Awr Ehl E Jannat (Blessings of Paradise and those who deserve it)
Read Sahih Muslim Hadith No 7183 - Hadith No 7183 is from Blessings Of Paradise And Those Who Deserve It , Jannat Aur Is Ki Naimatein Awr Ehl E Jannat Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 7183 of Imam Muslim covers the topic of Blessings Of Paradise And Those Who Deserve It briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 7183 from Blessings Of Paradise And Those Who Deserve It in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 7183
| Hadith No | 7183 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Blessings Of Paradise And Those Who Deserve It |
| Roman Name | Jannat Aur Is Ki Naimatein Awr Ehl E Jannat |
| Arabic Name | الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا |
| Urdu Name | جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت |
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جنت والوں کو جنت میں اور دوزخ والوں کو دوزخ میں لے جائے گا اور پھر پکارنے والا ان کے بیچ کھڑا ہو گا اور کہے گا: اے جنت والو! موت نہیں ہے اور اے دوزخ والو! موت نہیں ہے۔ ہر ایک اپنے مقام میں ہمیشہ رہے گا۔“
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، وعبد بن حميد ، قَالَ عَبد بن حميد : أَخْبَرَنِي ، وقَالَ الْآخَرَانِ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يُدْخِلُ اللَّهُ أَهْلَ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ، وَيُدْخِلُ أَهْلَ النَّارِ النَّارَ ، ثُمَّ يَقُومُ مُؤَذِّنٌ بَيْنَهُمْ ، فَيَقُولُ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ : لَا مَوْتَ ، وَيَا أَهْلَ النَّارِ : لَا مَوْتَ كُلٌّ خَالِدٌ فِيمَا هُوَ فِيهِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 7183 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت سے مزید احادیث
حدیث نمبر 7165
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آگ تمہاری جس کو آدمی روشن کرتا ہے ایک حصہ ہے اس میں گرمی کا جہنم کی آگ میں ایسے ستر حصے گرمی ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: قسم اللہ کی یہی آگ کافی تھی مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7233
اعمش سے ان اسناد کے ساتھ مذکورہ بالا حدیث مروی ہے۔ مگر اس میں انہوں نے «عَنِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم» کہا ہے اور «سَمِعْتُ» نہیں کہا:۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7178
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شیبان کی روایت کی طرح حدیث بیان کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7190
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کئی لوگ ایسے ہیں جن پر غبار پڑا ہوا ہے، پریشان حالت میں دروازوں پر سے دھکیلے جاتے ہیں لیکن اگر وہ اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر قسم کھا بیٹھیں تو اللہ تعالیٰ ان کی قسم پوری کرے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7151
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔ اس میں اتنا زیادہ ہے کہ ان کے برتن بھی سونے کے ہوں گے اور یہ کہ جنت والوں میں کوئی اختلاف نہ ہو گا نہ بغض۔ ان کے دل ایک دل کی طرح ہوں گے اور وہ پاکی بیان کریں گے اپنے پروردگار کی صبح اور شام (یعنی تسبیح کریں گے)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7214
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم دفن کرنا نہ چھوڑ دو (قبر کے عذاب کے ڈر سے) البتہ میں دعا کروں کہ اللہ تعالیٰ تم کو قبر کا عذاب سنا دے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7134
ترجمہ وہی جو گزرا۔ اس میں اتنا زیادہ ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: «فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ» (۳۲-السجدۃ: ١٧) ”کوئی نہیں جانتا جو چھپایا گیا ان ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7181
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو لائیں گے ایک سفید میں مینڈھے کی شکل میں اور جنت اور دوزخ کے میں بیچ اس کو ٹھہرا دیں گے، پھر کہا جائے گا: اے جنت والو! تم اس کو پہچانتے ہو؟ وہ اپنا سر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7195
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے اگر تو دیر تک جیا تو دیکھے گا ایسے لوگوں کو جن کے ہاتھوں میں بیل کی دم کی طرح ہوں گے (یعنی کوڑے) اور وہ صبح کریں گے اللہ تعالیٰ کے غصے میں اور شام ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7170
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعضوں کو جہنم کی آگ ٹخنوں تک پکڑے گی، بعضوں کو گھٹنوں تک، بعضوں کو کمر بند تک، بعضون کو ہنسلی تک۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7175
وہی مضمون ہے جو اوپر گزرا۔ اس میں بجائے «قدمه» کے «رجله» ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قدم سے حدیث میں پاؤں مراد ہے اور باطل ہے قول امام ابوبکر بن خورک کا جس نے کہا: رجل کی روایت صحیح اور ثابت نہیں ہے کیونکہ رجل اس روایت میں موجود ہے اور وہ صحیح ہے۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7182
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7213
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں بلکہ زید بن ثابت سے سنی، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی نجار کے باغ میں ایک خچر پر جا رہے تھے، ہم آپ صلی اللہ علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7191
سیدنا عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ پڑھا اور صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا ذکر کیا اور اس شخص کا ذکر کیا جس نے اس اونٹنی کو زخمی کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اٹھا اس قوم میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7230
اعمش سے اس سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7188
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7231
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7224
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔ اس میں یہ ہے کہ جب بدر کا دن ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافروں پر غالب ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا بیس پر کئی آدمی قریش کے سرداروں کے لیے ان کی نعشیں ایک کنویں میں ڈالیں گئیں بدر کے کنوؤں میں سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7135
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مجلس میں موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا حال بیان کیا، یہاں تک کہ بے انتہاء تعریف کی۔ پھر آخر میں فرمایا: ”جنت میں وہ نعمت ہے جس کو کسی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 7142
ابوحازم نے کہا: میں نے یہ حدیث نعمان بن ابی عیاش سے بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے: ”جیسے تم بڑے تارے کو جو موتی کی طرح چمکتا ہے پورب یا پچھم کے کنارے پر دیکھتے ہو۔“مکمل حدیث پڑھیئے