Hadith no 593 Of Sahih Muslim Chapter Taharat Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Lustration)
Read Sahih Muslim Hadith No 593 - Hadith No 593 is from Problems And Commands About Lustration , Taharat Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 593 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Lustration briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 593 from Problems And Commands About Lustration in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 593
| Hadith No | 593 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Lustration |
| Roman Name | Taharat Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الطَّهَارَةِ |
| Urdu Name | طہارت کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدنا خذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھڑے ہوتے تہجد پڑھنے کو تو منہ صاف کرتے مسواک سے (یا دانتوں کو ملتے مسواک سے)۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا قَامَ لِيَتَهَجَّدَ ، يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 593 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
طہارت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 619
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ کے اندر گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک لڑکا تھا وہ لڑکا ہم سب میں چھوٹا تھا۔ اس نے بدھنا (لوٹا وغیرہ) ایک بیری کے پاس رکھ دیا پھر رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 566
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما گئے، جس دن سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے انتقال کیا تو انہوں نے وضو کیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے عبدالرحمٰن! وضو پورا کرو۔ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 669
اسود اور ہمام سے روایت ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کھرچ ڈالتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 616
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے، داہنی طرف سے شروع کرنے کے طہارت میں اور کنگھا کرنے میں اور جوتا پہننے میں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 664
ھشام سے اس سند کے ساتھ بھی یہ روایت مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 639
شریح بن ہانی سے روایت ہے، میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا ان سے موزوں کا مسح پوچھنے کو۔ انہوں نے کہا کہ تم ابوطالب کے بیٹے (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے پوچھو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا۔ انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 561
ہمام بن منبہ سے روایت ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر یہ حدیثیں ہم سے بیان کیں، پھر انہوں نے ذکر کیا کئی حدیثوں کو، ایک ان میں سے یہ بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جب کوئی تم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 660
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ذکر کرتے تھے کہ ایک دیہاتی مسجد کے کونے میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے لگا لوگ چلائے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوڑ دو اس کو۔“ جب وہ پیشاب کر چکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 586
ابوحازم سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھا۔ وہ نماز کے لئے وضو کر رہے تھے تو اپنے ہاتھ کو دھوتے تھے لمبا کر کے یہاں تک کہ بغل تک دھویا۔ میں نے کہا: اے ابوہریرہ! یہ کیسا وضو ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے فروخ کی اولاد! (فروخ ابراہیم کے ایک ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 634
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسح کیا موزوں پر اور پیشانی پر اور عمامہ پر۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 570
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ سے مدینہ کو لوٹے۔ راہ میں ایک جگہ پانی ملا۔ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا تھا۔ لوگوں نے جلدی جلدی وضو کیا۔ ہم جو ان کے پاس پہنچے تو ان کی ایڑیاں سوکھی معلوم ہوتی تھیں، ان پر پانی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 643
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے سو کر اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، جب تک اس کو تین بار نہ دھو لے۔ کیونکہ معلوم نہیں کہاں رہا ہاتھ اس کا۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 547
جامع بن شداد سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حمران بن ابان سے سنا، وہ حدیث بیان کرتے تھے، ابوبردہ سے بشر کی حکومت میں (یعنی اس کی حکومت کے زمانے میں) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”جو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 610
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی حاجت کے لئے بیٹھے تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ پیٹھ۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 630
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حاجت کے واسطے نکلے جب لوٹے تو میں پانی کا ڈول لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر منہ دھویا، پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 659
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی مسجد میں پیشاب کرنے لگا۔ لوگ (اس کو مارنے یا ہٹانے کے لئے) اٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت روکو پیشاب اس کا۔“ جب وہ پیشاب کر چکا آپ صلی اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 652
ہمام بن منبہ سے روایت ہے یہ حدیثیں ہم سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، ان میں سے ایک حدیث یہ بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے برتن کی پاکی جب کتا اس میں سے پئے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 585
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے قبرستان کی جانب تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلامتی ہو تم پر اے مؤمنوں کی قوم اور ہم بھی آپ لوگوں سے ملنے والے ہیں۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 655
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا تھمے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 636
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو مسح کیا پیشانی پر اور عمامہ پر اور موزوں پر۔مکمل حدیث پڑھیئے