Hadith no 749 Of Sahih Muslim Chapter Haiz Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Menstruation)
Read Sahih Muslim Hadith No 749 - Hadith No 749 is from Problems And Commands About Menstruation , Haiz Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sahih Muslim Hadees Book, which is written by Imam Muslim. Hadith # 749 of Imam Muslim covers the topic of Problems And Commands About Menstruation briefly in Sahih Muslim. You can read Hadith No 749 from Problems And Commands About Menstruation in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
صحیح مسلم - حدیث نمبر 749
| Hadith No | 749 |
|---|---|
| Book Name | Sahih Muslim |
| Book Writer | Imam Muslim |
| Writer Death | 261 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Menstruation |
| Roman Name | Haiz Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الْحَيْضِ |
| Urdu Name | حیض کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں حیض کا غسل کس طرح کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشبودار روئی لے کر پاکیزگی حاصل کرو۔“
Hadith in Arabic
وحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنَّ امْرَأَةً ، سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَيْفَ أَغْتَسِلُ عِنْدَ الطُّهْرِ ؟ فَقَالَ : خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً ، فَتَوَضَّئِي بِهَا " ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سُفْيَانَ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 749 of 7563
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حیض کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 739
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع پانی سے غسل کرتے اور ایک مد پانی سے وضو کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 702
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اگر ہم میں سے کوئی سونا چاہے اور وہ جنبی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کرے۔ پھر سو سکتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 686
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے تو مسجد کے باہر اپنا سر نکال دیتے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتی اور میں حائضہ ہوتی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 814
ابوالخیر سے روایت ہے، میں نے ابن دعلہ کو ایک پوستین پہنے دیکھا میں نے اس کو چھوا۔ انہوں نے کہا: کیوں چھوتے ہو کیا اس کو نجس جانتے ہو؟ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ ہم مغرب کے ملک میں رہتے ہیں، وہاں بربر کے کافر اور آتش پر ست بہت ہیں وہ بکری لاتے ہیں ذبح کر کے۔ ہم تو ان کا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 805
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو اپنے پیٹ میں خلش معلوم ہو پھر اس کو شک ہو کہ پیٹ میں سے کچھ نکلا یا نہیں (یعنی ہوا خارج ہوئی یا نہیں) تو مسجد سے نہ نکلے جب تک آواز نہ سنے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 724
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تولیہ لایا گیا مگر آپ نے اسے نہ چھوا اور ہاتھوں سے پانی جھاڑتے رہےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 707
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی بی بی سے صحبت کرے پھر دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کر لے پھر کرے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 694
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، یہود میں جب کوئی عورت حائضہ ہوتی تو اس کو اپنے ساتھ نہ کھلاتے، نہ گھر میں اس کے ساتھ رہتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسئلہ کو پوچھا۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 815
ابن دعلہ سبائی سے روایت ہے، میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ہم مغرب کے ملک میں رہتے ہیں۔ وہاں مجوسی (آتش پرست) مشکیں لے کر آتے ہیں پانی کی، ان میں چربی پڑی ہوتی ہے تو انہوں نے کہا:کھا پی لو۔ میں نے کہا:کیاتم اپنی رائے سے کہتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 786
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”اگر کوئی مرد اپنی عورت سے جماع کرے، پھر انزال سے پہلے ذکر کو نکال لے تو کیا دونوں پر غسل واجب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 743
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل کرتے تو اپنے سر پر تین چلو بھر کر پانی ڈالتے۔ حسن نے کہا: میرے تو بال بہت ہیں، جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بھتیجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تجھ سے زیادہ تھے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 801
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث اس سند سے بھی منقول ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فعل کی گواہی دی اور کہا کہ نماز پڑھی، لوگوں کو پڑھانے کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 819
شقیق کہتے ہیں ابوموسیٰ نے عبداللہ سے کہا اور سارا واقعہ بیان کیا گزشتہ حدیث کی طرح مگر اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کافی تھا کہ تو اس طرح کرتا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ زمین پر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 697
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کو بھیجا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس۔ انہوں نے پوچھا: اگر کسی آدمی کی مذی نکلے تو وہ کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 747
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عورتوں کو غسل کے وقت سر کھولنے کا حکم دیتے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تعجب ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے وہ سر کھولنے کا حکم کرتے ہیں غسل کے وقت، تو سر منڈانے کا حکم کیوں نہیں دیتے۔ میں اور رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 834
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز کھڑی ہوئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے کان میں باتیں کر رہے تھے۔ پھر باتیں کرتے رہے اس سے یہاں تک کہ صحابہ رضی اللہ عنہم سو گئے پھر آئے اور نماز پڑھی ساتھ ان کے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 717
اس سند سے بھی یہ حدیث مروی ہے کچھ الفاظ کے اختلاف کے ساتھ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 719
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے کچھ الفاظ کی کمی کے ساتھ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 713
ھشام بن عروہ سے اس سند کے ساتھ مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی مروی ہے اور اس میں زیادہ ہے کہ میں نے کہا: تو نے عورتوں کو رسوا کر دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 799
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے